محرم الحرام میں پائیدار امن کے قیام میں صحافی برادری کا تعاون انتہائی قابل ستائش ہے، احسان اللہ

پولیس فرنٹ لائن فورس ہے،عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ڈی پی او ھنگو

پیر 23 اکتوبر 2017 20:08

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) ھنگو محرم الحرام میں پائیدار امن کے قیام میں صحافی برادری کا تعاون انتہائی قابل ستائش ہے۔دور حاضر میں میڈیا کا مثبت اور تعمیری کردار عوامی مسائل کے حل،جرائم کی روک تھام اور معاشرتی برائیوں کے سد باب میں کلیدی کردار کاحامل ہے۔پولیس فرنٹ لائن فورس ہے۔عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو احسان اللہ نے ڈی پی او دفتر میں محرم الحرام کے دوران قیام امن کے حوالے سے صحافی برادری کے تعاون سے متعلق منعقدہ ایک تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔احسان اللہ خان نے کہا کہ محرم الحرام میں ہنگو کو امن کا اگہوارہ بنانے میں پولیس،انتظامیہ،سیکورٹی فورسز ،علماء کرام،عمائدین علاقہ سمیت صحافیوں کا بھر پورکردار شامل ہے جنہوں نے قلم کے وساطت سے امن،رواداری،اخوت اور خوشگوار ماحول کو پروان چڑھانے میں اپنی صحافتی ذمہ داریاں بطور احسن انجام دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صحافت ریسات کا ایک اہم ستون ہے اور میڈیا کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو احسان اللہ نے کہا کہ پولیس اور صحافیوں کے مابین روابط کو مزید موثر بنانے اور مستقبل میں بھی مل جل کر امن و امان کے فروغ اور جرائم پیشہ عناصر کی حوصلہ شکنی کے لئے مشترکہ جدو جہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ امن کی راہ میں فرنٹ لائن فورس کا کردار ادا کرتے ہوئے پولیس آفسران اور جوانوں نے شہادتیں نوش کیں۔اور بدستور پولیس کم وسائل کے باوجود اپنے فرائض بہتر انداز میں انجام دے رہی ہے۔اس موقع پر ڈی پی او ہنگو احسان اللہ خان نے محرم الحرام میں بھر پور صحافتی تعاون پر صحافیوں میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں