جمعیت علماء اسلام تحصیل ٹل کی جانب سے ریلی کا اہتمام

جمعرات 12 جولائی 2018 23:08

ہنگو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) جمعیت علماء اسلام تحصیل ٹل کی جانب سے ریلی کا اہتمام کیاگیاسینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل ہزاروں افراد کی ریلی دوآبہ سے ٹل بنوں چوک تک نکالی گئی۔ جس کی قیادت قومی اسمبلی امیدوار حاجی عتیق الرحمن اور صوبائی امیدوار جہانزیب جاسم کررہے تھے۔ریلی کے اختتام پر باضابطہ طور پر عمان ہوٹل میں الیکشن آفس کا بھی افتتاح کیا گیا۔

افتتاحی تقریب سے سابقہ ایم پی اے امیدوار برائے قومی اسمبلی عتیق الرحمن،صوبائی اسمبلی امیدوار جہانزیب جاسم سمیت مفتی سردار،مفتی دین اظہر ،میاں حسین جلالی،ناظم اختراللہ،مولانا حمیدشاہ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی یہ ریلی مخالف جماعتوں کیلئے کھلا پیغام ہے کہ ضلع ہنگو پہلے بھی جمعیت کا گڑھ تھا اوراب بھی جمعیت کا گڑھ ہے۔

(جاری ہے)

عتیق الرحمن اور جاسم نے مخالف امیدواروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ سال میں منتخب امیدوار کہا ں تھے جو کہ آج سیاسی جنازوں اور تقریبات میں عوام کو دھوکہ دینے آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی حقیقی معنوں میں صرف جمعیت ہی خدمت کرتی آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع ہنگو کے تینوں نشستوں پر جمعیت علماء اسلام کے امیدوار کامیابی حاصل کر کے حقیقی معنوں میں ضلع بھر کے عوام کی خدمت کریں گے۔ اس موقع پر مختلف پارٹیوں سے نوجوانوں نے قافلہ شیخ الہند میںشمولیت کا اعلان کیا۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں