ہنگو پولیس کی کارروائی ‘ دو اشتہاری ملزمان سمیت 20مشکوک افراد گرفتار‘ اسلحہ و منشیات برآمد

جمعہ 20 جولائی 2018 22:55

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) ہنگو پولیس کی کارروائی ‘ دو اشتہاری ملزمان سمیت 20مشکوک افراد گرفتار‘ اسلحہ و منشیات برآمد۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ہنگو عمر حیات خان نے بتایاکہ ڈی پی او ہنگو پیر شہاب علی شاہ کے خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی ٹل شوکت علی شاہ کے ہمراہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف چھاپوں کے دوران دو اشتہاری ملزمان سمیت 20مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 5پستول ایک رائفل 100مختلف بور کے کارتوس 4چارجرز اور 75گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیاہیں

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں