ضلع ہنگو میں دفعہ 144نافذ ‘جلسے جلوسوں، ریلیوں ، اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد

پیر 23 جولائی 2018 20:25

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) ضلع ہنگو میں دفعہ 144نافذ ۔جلسے جلوسوں، ریلیوں ، اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد‘خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی‘اطلاق 27جولائی تک ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر شاہ فہد کے دفتر سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق 24جولائی 2018سے ضلع بھر میں دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے جس کے تحت جلسے جلوسوں، ریلیوں کے انعقاد، ہوائی فائرنگ، موٹر سائیکل ڈبل سواری، اسلحہ کی نمائش،پولنگ سٹیشن کے اندر غیر متعلقہ شخص کے داخلے، پولنگ سٹیشن کے اندر موبال فون کے استعمال، افغان مہاجر کے شہر داخلے ، کالے شیشوں کے استعمال، کیمیکل ،پٹرول یا پھر مٹی کے تیل بوتلوں اور گیلن میں خرید و فروخت، الیکشن جیتنے کی خوشی میں فائرنگ وغیرہ پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف سخت سے سخت اور فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق کسی کے ساتھ بھی رعایت نہیں بھرتی جائے گی جبکہ دفعہ 144پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے پولیس کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں