ہنگو‘عام انتخابات کیلئے فول پروف سیکورٹی پلان جاری ‘2000سے زائد پولیس و پیرا ملٹری جوان تعینات ‘ پولیس گشت میں اضافہ

پیر 23 جولائی 2018 20:25

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) ہنگوپولیس نے الیکشن 2018کے عام انتخابات کیلئے فول پروف سیکورٹی پلان پیر کے روزجاری کردیاہے جس کے تحت 101پولنگ سٹیشنوںکوحساس‘ 53کوحساس ترین جبکہ 26کونارمل قراردیاگیاہے۔پولنگ سٹیشنوںپر2000سے زائدپولیس اہلکاروںسمیت پیراملٹری فورسزکے جوان تعینات کردیئے گئے ہیں۔5کوئک رسپانس فورس موبائل کسی بھی ناخوشگوارواقعے سے نمٹنے کیلئے تیاررہیں گی۔

ضلع کو17سیکٹرزمیں تقسیم کرکے ہرسیکٹرمیں انسپکٹرعہدے کا پولیس افسرخدمات سرانجام دینے کیلئے تعینات کردیاگیاہے۔میڈیا اورعوام الناس کومعلومات کی بروقت فراہمی کیلئے سپیشل کنٹرول روم اورہیلپ لائن نمبر0925.620243جاری کردیاگیاہے۔ڈی پی او ہنگوپیرشہاب علی شاہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ الیکشن 2018کے پرامن انعقادکیلئے پولیس سمیت ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ضابط اخلاق کی مکمل پاسداری اورپرامن شہری ہونے کاثبوت دیتے ہوئے پولیس اورسیکورٹی فورسزکے ساتھ مکمل تعاون کویقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

پولیس افسران دوران ڈیوٹی اچھے اخلاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے حالات کوقابومیں رکھیں تاکہ الیکشن کے دوران کوئی ناخوشگوارواقعہ رونما نہ ہو۔مزید براںپولیس گشت میں بھی اضافہ کردیاگیاہے۔تمام داخلی وخارجی راستوں کی چیکنگ کیلئے پولیس فورس کے خصوصی دستے تعینات کردیئے گئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حساس ترین پولنگ سٹیشنوں پرسی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کردیئے گئے ہیں

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں