اپنے علاقے میں قیام امن کیلئے فورسز کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں،بریگیڈیئر شہزاد اکرم

حقیقی تبدیلی اورترقی و خوشحالی تعلیم سے ہی ممکن ہے، پاک فوج اور فرینٹیر کور اور قبائلیوں کے قربانیوں کے بدولت علاقے امیں امن قائم ہو چکاہے،خطاب

جمعرات 16 اگست 2018 18:10

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) اپنے علاقے میں دہشت گرد نہ چھوڑیں اور قیام امن کیلئے فورسز کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں،حقیقی تبدیلی اورترقی و خوشحالی تعلیم سے ہی ممکن ہے، فرنٹیئر کور اور پاک فوج عوام کو تحفظ یقینی بنائیں گے،ماموزئی آئی ڈی پیز کی واپسی سے یہ ثابت ہوتاہے کہ علاقے میں مکمل امن قائم ہیں، پاک فوج اور فرینٹیر کور اور قبائلیوں کے قربانیوں کے بدولت علاقے امیں امن قائم ہو چکاہے ۔

ان خیالات کا اظہار سیکٹر کمانڈر سائوتھ ویسٹ بریگیڈیئر شہزاد اکرم نے یخ کنڈائو میں ماموزئی قبیلے کے متاثرین خاندانوں کے واپسی کیلئے قائم انٹری چیک پوائنٹ اور رجسٹریشن کیمپ دورے کے دوران واپس جانے والے متاثرین خاندانوں کے قبائل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اورکزئی سکاوٹس 233ونگ کے ونگ کمانڈر کرنل عمر ، میجر خرم، میجر معضم و دیگر سیکیورٹی افسران بھی موجود تھے۔

سیکٹر کمانڈر نے لگائے گئے انٹری چیک پوائنٹ اور رجسٹریشن کیمپ کا دورہ کیا۔ حالات اور انتظامات کا جائزہ لیا اور واپس جانے والے قبائلیوں کے مسائل بھی سنیں۔ انہوںنے اس موقع پر تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ علاقے میں تعلیم کے بغیر خوشحالی اور ترقی اور امن کا قیام ممکن نہیں۔ انہوںنے کہاکہ اپنے بچے اور بچیوں پر زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کریں اور ان کی روزمرہ کی زندگی پر خصوصی نظر رکھیں ۔

بریگیڈئر شہزاد اکرم نے کہاکہ علاقے میں فرنٹیئر کور، پاک فوج اور قبائلی عوام کے قربانیوں سے امن قائم ہوا ہے اب امن قائم رکھنے کی ذمہ داری ہمارے ساتھ ساتھ آپ لوگوں پر بھی عائد ہوتی ہیں کہ اپنے علاقے میں چا چا ماما کے رشتہ داریوں سے بالاتر ہوکر غلط لوگوں کی نشاندہی کریں اور اپنے علاقے میں کسی بھی شرپسند کو نہ چھوڑیں۔ انہوںنے کہاکہ جوبھی دہشت گردی میںملوث رہا ہو ان کو نہیں چھوڑا جائیگا۔

اس موقع پر 233ونگ کے کمانڈر کرنل عمر نے سیکٹر کمانڈر ساوتھ ویسٹ بریگیڈئر شہزاد اکرم کو متاثرین کے واپسی سے متعلق تفصیل سے بریفنگ دی جس پر انہوںنے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سیکٹر کمانڈر نے کہاکہ علاقہ ماموزئی اب بھی پوری طرح مائیننگ سے صاف نہیں کیاگیاہے اس لئے واپس جانے والے متاثرین خاندانوں کو چاہئے کہ وہ جو بھی مشکوک چیز دیکھیں فوری طور پر ہمیں اطلاع دیں اور خود کسی بھی قسم کا قدم نہ اٹھائیں۔

انہوںنے کہاکہ فیز 3 میں ضلع اورکزئی کے دیگر اقوام کے بھی بند علاقوں کے متاثرین کو واپس کیاجائے گا اور یہ فیز تھری آخری مرحلہ ہوگا جس میں اورکزئی قبائل کے واپسی مکمل ہو جائی گی۔ انہوںنے کہاکہ ان تین مرحلوں میں 16ہزار سے زیادہ خاندانوںکو واپس کیاجائیگا اور فیز ٹو کا یہ مرحلہ 20اگست تک جاری رہیگا ۔فیز ون سے لیکر اب تک 3ہزاار 7سو 88خاندانوں کو واپس کیاجا چکاہے ۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں