ہنگو میں آٹھویں محرم کا جلوس پرامن طور پر اختتام پذیر

بدھ 19 ستمبر 2018 16:24

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) ہنگو میں بدھ کے روز آٹھویں محرم الحرام کا جلوس قومی امام بارگاہ پاسکلی پر اختتام پزیر ہو گیا ۔

(جاری ہے)

آٹھویں محرم الحرام کا جلوس شہزادہ علی اکبر کی یاد میں نکالا گیا،جلوس بہادر گڑی سے برآمد ہوا اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا قومی امام بارگاہ پاسکلی پر اختتام پزیر ہوا۔ جلوس کے دوران سبیلوں کا بھی اہتمام کیا گیاتھاجبکہ جلوس کے راستے پر سیکورٹی کی سخت انتظامات کئے گئے تھے، سی سی ٹی وی کیمروں کے زریعے بھی جلوس کی نگرانی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں