ہنگو اور قبائلی ضلع اورکزئی میں آٹھویں محرم الحرام کے جلوس سخت سیکورٹی میں اختتام پذیر

بدھ 19 ستمبر 2018 22:36

ہنگو ۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) ہنگو اور قبائلی ضلع اورکزئی میں آٹھویں محرم الحرام کے جلوس سخت سیکورٹی میں اختتام پذیرہوگئے، جلوسوں کے دوران سبیلوں کا بھی اہتمام کیا گیا ، عزاداروں کی سینہ کوبی اور زنجیر زنی کی۔ جلوس شہزادہ علی اکبر کی یاد میں نکالے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے دوران ملک کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع ہنگو اور قبائلی ضلع اورکزئی میں بھی آٹھویں محرم الحرام کے مناسبت سے جلوس نکالے گئے ،ہنگو میں بہادر گڑی سے جلو س برآمد ہو کر سخت سیکورٹی میں مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا قومی امام بارگاہ پاسکلی پر اختتام پزیر ہوا۔

اسی طرح قبائلی ضلع اورکزئی میں بھی مختلف علاقوں کلایہ،منی خیل،ابراہم زئی،سرہ میلہ،کاڈا بازار،سڑوبی گھڑی، کریز، میر غنڈی کلی، بویا،زیڑہ وغیرہ کے امام بارگاہوں تغزئیے ذوالجناح کے جلوس برآمد ہوئے جو کہ مقررہ گزرگاہوں سے ہو کرمرکزی امام بارگاہ کلایہ پر اختتام پزیر ہوئے ۔ ہنگو اور اورکزئی میں جلوسوں کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جبکہ جلوسوں کی نگرانی سی سی ٹی کیمروں کے زریعے کی جا رہی تھی۔ جلوسوں کے دوران عزاداروں نے خوب سینہ کوبی کی اور عزاداروں کی جانب سے سبیلوں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں