ہنگو،قبائلی ضلع اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے چھایا گیا اسلحہ برآمد

ہفتہ 22 ستمبر 2018 19:13

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء)قبائلی ضلع اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی۔پہاڑی جنگل سے ہیوی گن بر آمد کر کے قبضہ میں لے لی گئی۔کاروائی خفیہ اطلاع پر سالابہ تالاو کی پہاڑی چوٹی پر کی گئی۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی زرائع کے مطابق اورکزئی کے لوئرتحصیل کے حدود میں واقع سالابہ تالاو پہاڑی چوٹی کے جنگل سے خفیہ اداروں کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کویک ریسپانس فورس اور بی ڈی ایس یونٹ کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے چھایا گیا SNGP.9 ہیوی گن بر آمد کر کے قبضہ میں لے لیا گیا۔سیکیورٹی زرائع کے مطابق مذکورہ علاقہ کے حدود میں فورسسز کا سرچ آپریشن جاری رکھا گیا۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں