ہنگومیں10 ویں محرم الحرام اوریوم عاشورہ نہایت عقیدت واحترام سے منایا گیا

ہفتہ 22 ستمبر 2018 20:25

ہنگو۔22 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) 10 ویں محرم الحرام اوریوم عاشورہ ہنگو سمیت اورکزئی ایجنسی میں بھی نہایت عقیدت واحترام سے منایا گیا۔سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کے تحت شہر سیل۔دفعہ 144 نافذ رہی۔ہنگو یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس قومی امام بارگاہ سے بر آمد ہوکر روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ پاسکلے پر احتتام پزیر ہوا۔

اورکزئی میں جھوٹے بڑے 22 ماتمی جلوس بر آمد ہوکر مرکزی امام بارگاہ کے کلایہ دربار اور امام بارگاہ کریز پر احتتام پزیر ہوا۔اور کزئی اور ہنگو میں مجموعی طورپر 3000 سے زائد سیکیورٹی اہلکار فرائض پر مامور رہے۔انتظامی افسران سمیت سیکیورٹی فورسسز اور پولیس افسران جلوسوں کے آگے آگے موجود رہے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح 10 ویں محرم الحرام یوم عاشورہ کے روز نواسہ رسول حضرت امام حسین رض اور شہدائے کر بلا کی یاد میں عزاداران حسین کے ماتمی جلوس نکال کر سینہ کوبی زنجیر زنی،نوحہ خوانی کرتے ہوئے شہدائے کربلا کی عظیم قر بانی کو خراج تحسین کیاگیا۔

(جاری ہے)

ہنگو میں مجموعی طورپر مختلف علاقہ جات میں یوم عاشورہ کے 12 جلوس جبکہ ضلع اورکزئی میں 22 ماتمی جلوس نکالئے گئے۔ہنگو میں 10 ویں محرم الحرام کامرکزی جلوس علی الصبح قومی امام بارگاہ سے بر آمد ہوکر روایتی راستوں سے ہوتا ہوا سیکیورٹی کے سخت حصار میں امام بارگاہ پاسکلے پر پہنچ کر اختتام پزیز ہواجبکہ دوسری جانب ضلع اورکزئی کی لوئر تحصیل کے مختلف علاقوں میں یوم عاشورہ کے مجموعی طورپر 22 ماتمی جلوس بر آمد ہوئے جوکہ بعدازں مرکزی جلوسوں کی شکل میں قومی امام بارگاہ کلایہ دربار اور امام بارگاہ کریز پر پہنچ کر اختتام پزیر ہوئے ،دریں اثناء موبائل فون سروسز بھی رات گئے تک معطل رکھی گئیں۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں