ہنگو‘اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی‘پہاڑی سے ہیوی گن بر آمد

ہفتہ 22 ستمبر 2018 20:25

ہنگو۔22 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء)اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی‘پہاڑی سے ہیوی گن بر آمد کر کے قبضہ میں لے لی گئی۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی زرائع کے مطابق اورکزئی کے لوئرتحصیل کی حدود میں واقع سالابہ تالاو پہاڑی چوٹی کے جنگل سے خفیہ اداروں کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کویک ریسپانس فورس اور بی ڈی ایس یونٹ کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے چھایا گیا ایس این جی پی 9ہیوی گن بر آمد کر کے قبضہ میں لے لیاگیا۔سیکیورٹی زرائع کے مطابق مذکورہ علاقہ کی حدود میں فورسز کا سرچ آپریشن جاری رکھا گیا۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں