ہنگو،سکیورٹی فورسز کی کارروائی ، پہاڑی جنگل سے ہیوی گن برآمد

ہفتہ 22 ستمبر 2018 21:42

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء)قبائلی ضلع اورکزئی میں سیکیورٹی فورسسز کی کامیاب کاروائی۔پہاڑی جنگل سے ہیوی گن بر آمد کر کے قبضہ میں لے لی گئی۔کاروائی خفیہ اطلاع پر سالابہ تالاو کی پہاڑی چوٹی پر کی گئی۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی زرائع کے مطابق اورکزئی کے لوئرتحصیل کے حدود میں واقع سالابہ تالاو پہاڑی چوٹی کے جنگل سے خفیہ اداروں کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسسز نے کویک ریسپانس فورس اور بی ڈی ایس یونٹ کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے چھایا گیا SNGP.9 ہیوی گن بر آمد کر کے قبضہ میں لے لیا گیا۔سیکیورٹی زرائع کے مطابق مذکورہ علاقہ کے حدود میں فورسسز کا سرچ آپریشن جاری رکھا گیا۔ 09-18/--131

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں