ہنگو میں جمعیت علماء اسلام کی انٹرا پارٹی الیکشن کی تیاریاں جاری

ضلع ہنگو سے ضلعی ناظم انتخابات کے لئے مولانا اخونزادہ ضیاء اللہ کے نام پر اتفاق

پیر 24 ستمبر 2018 17:48

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) ضلع ہنگو میں جمعیت علماء اسلام کی انٹرا پارٹی الیکشن کی تیاریاں جاری۔ صوبائی ناظم انتخابات جے یو آئی خیبر پختونخواہ مولانا راشد محمود نے رکنیت سازی اورانتخابات کے لئے ضلع ہنگو سے ضلعی ناظم انتخابات کے لئے مولانا اخونزادہ ضیاء اللہ کے نام پر اتفاق کر لیا ۔جے یو آئی رہنمائوں اور کارکنان کا خیر مقدم۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ف کے آنے والے انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے رکنیت سازی مہم کا آغاز کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔جے یو آئی ف خیبر پختونخواہ کے صوبائی ناظم انتخابات مولانا راشد نے باہمی مشاورت کے بعد صوبہ خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع کے لئے ضلعی ناظم انتخابات کے لئے ناموں پر اتفاق کر لیا ۔

(جاری ہے)

مولانا راشد محمود نے ضلع ہنگو سے مہتمم جامعہ سراج الاسلام کاہی و رکن مجلس عاملہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان و صدر تحفظ مدارس دینیہ مولانا اخونزادہ ضیاء اللہ کو بطور ضلعی ناظم انتخابات مقرر کر دیا ۔

مولانا اخونزادہ ضیاء اللہ کو ہنگو سے ضلعی ناظم انتخابات کی ذمہ داری سونپنے پر جمعیت علماء اسلام ف کے ضلعی رہنمائوں اور کارکنان مولانا عبد الباقی ، مولانا صدیق ، مولانا عبد الرشید ،حاجی نصر اللہ، مولانا مستعان،ناظم میاں تجمل حسین،حافظ زبیر حیدری، میاں سلطان حسین نے خیر مقدم کرتے ہوئے مرکزی ناظم انتخابات مولانا راشد محمود سومرو،صوبائی ناظم انتخابات مولانا راشد محمود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ جے یو آئی کے رکنیت سازی مہم کو بھر پور انداز میں کامیاب کرانے اور ایک پلیٹ فارم پر متحد رہتے ہوئے عہدیداران اور کارکنان کی جانب سے پارٹی پالیسی کے مطابق ضلعی ناظم انتخابات مولانا اخونزادہ ضیاء اللہ کو مکمل تعاون پیش کیا جائے گا۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں