محکمہ تعلیم زنانہ ہنگو نے این ٹی ایس پاس کرنے والے پی ایس ٹی خواتین اساتذہ درخواست گزار سے کی تعلیمی اسناد طلب کر لیں

پیر 24 ستمبر 2018 21:25

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) محکمہ تعلیم زنانہ ہنگو نے این ٹی ایس مثبت پاس کرنے والے پی ایس ٹی خواتین اساتذہ درخواست گزار امیدواروں سے 6اکتوبر 2018کو تعلیمی اسناد طلب کر لیں۔ تصدیق شدہ اسناد سمیت متعلقہ یونین کونسل سے رہائشی سرٹیفیکٹ بھی جمع کرانا لازمی قرار۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محکمہ تعلیم زنانہ ہنگو فرزانہ سردار کے دفتر سے جار ی کردہ ایک تحریری پریس ریلیز میں این ٹی ایس مثبت پاس کرنے والی پی ایس ٹی خواتین امیدواروں سے 6اکتوبر 2018تک تعلیمی اسناد کی تصدیق شدہ 5عدد کاپیوں کیساتھ ساتھCGPA/GPA کے مارکس کے حامل امیدواران ے متعلقہ یونیورسٹیوں سے مساوی سرٹیفیکٹس جبکہ تمام پی ایس ٹی پاس امیدواران سے متصلہ یونین سے تصدیق شدہ رہائشی سرٹیفیکٹس جمع کرانے کے ہدایات جاری کی گئی۔

پریس ریلیز کے مطابق تعلیمی اسناد اور کوائف دفتر ہذا میں حتمی تاریخ گزرنے کے بعد زیر غور نہ لانے کی بھی تنبیہ دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں