جے یوآئی انٹراپارٹی الیکشن، ہنگو سے ضلعی ناظم انتخابات کیلئے مولانا اخونزادہ ضیاء اللہ کے نام پر اتفاق

پیر 24 ستمبر 2018 23:49

ہنگو۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) صوبائی ناظم انتخابات جے یو آئی خیبر پختونخواہ مولانا راشد محمود نے رکنیت سازی اورانتخابات کے لئے ضلع ہنگو سے ضلعی ناظم انتخابات کے لئے مولانا اخونزادہ ضیاء اللہ کے نام پر اتفاق کر لیا ۔جے یو آئی رہنمائوں اور کارکنان کا خیر مقدم۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ف کے آنے والے انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے رکنیت سازی مہم کا آغاز کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

جے یو آئی ف خیبر پختونخوا کے صوبائی ناظم انتخابات مولانا راشد نے باہمی مشاورت کے بعد صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع کے لئے ضلعی ناظم انتخابات کے لئے ناموں پر اتفاق کر لیا ۔ مولانا راشد محمود نے ضلع ہنگو سے مہتمم جامعہ سراج الاسلام کاہی و رکن مجلس عاملہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان و صدر تحفظ مدارس دینیہ مولانا اخونزادہ ضیاء اللہ کو بطور ضلعی ناظم انتخابات مقرر کر دیا ۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں