ہنگو‘جرائم کے سدباب کیلئے پولیس اورعوام کے مابین اعتمادکارشتہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ڈی پی او

جمعہ 12 اکتوبر 2018 21:32

ہنگو۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) ڈی پی او ہنگو پیر شہاب علی شاہ نے کہاہے کہ پولیس افسران عوام دوست پولیسنگ کوفروغ دیں‘جرائم کے سدباب کیلئے پولیس اورعوام کے مابین اعتمادکارشتہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے‘اچھے اخلاق اوردوستانہ طرزعمل سے پولیس اورعوام کے مابین اعتمادکا رشتہ بحال رکھیں‘تفتیشی افسران انصاف کے تقاضوں کوپوراکرتے ہوئے میرٹ کی بالادستی کویقینی بنائیں‘مجرم اشتہاریوں،منشیات فروشوں اوردیگرجرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں میں مزیدتیزی لائیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوںنے اپنے دفترمیں منعقدہ ماہانہ کرائم میٹنگ میں شریک پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈی ایس پی ہیڈکواٹرعمرحیات خان،ڈی ایس پی ٹل شوکت علی شاہ،تمام تھانوں کے ایس ایچ اوزاورشعبہ تفتیش کے انچارجان نے شرکت کیں۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع پولیس سربراہ پیرشہاب علی شاہ نے اجلاس میں ڈپٹی انسپکٹرجنرل اف پولیس کوہاٹ ریجن کوہاٹ محمداعجازخان کے احکامات پڑھ کرسنائیں اوران پرسختی سے عمل پیراہونے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام پولیس افسران عوام کے ساتھ اچھے اخلاق اوردوستانہ طرزعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوارکرکے خودکوعوام کا خادم سمجھ کرعوام دوست پولیسنگ کوفروغ دیں‘تھانہ جات کی سطح پربنائے گئے لیزان کمیٹیوں اورعلاقہ مشران کے ساتھ میٹنگزکا انعقادکرکے پولیس اورعوام کے مابین اعتمادکارشتہ بحال رکھیں کیونکہ جرائم کے سدباب اورانسدادکیلئے عوام اورپولیس کے مابین اعتمادکارشتہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے‘تمام تفتیشی افسران تفتیش میں انصاف کے تقاضوں کوپوراکرتے ہوئے میرٹ کی بالادستی کوقائم رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی‘کرپٹ اہلکاروں کے خلاف سخت سے سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لاکرانھیں نشان عبرت بنایا جائے گا۔اجلاس میں ڈی پی او ہنگونے تمام تھانوں کی ماہانہ کارکردگی پراطمینان کا اظہارکرتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے برقراررکھنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام سرکل افسران اپنے اپنے تھانوں کی حددومیں مجرم اشتہاریوں،منشیات فروشوں اوردیگرجرائم پیشہ عناصرکے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی پیداکرتے ہوئے انھیں جلدسے جلدقانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں