نمایاںکارکردگی دکھانے والے پولیس اہلکاروں کی بھرپورحوصلہ افزائی کی جائیگی ، پیرشہاب علی

بدھ 17 اکتوبر 2018 17:25

ہنگو۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) ڈی پی اوہنگوپیرشہاب علی شاہ نے کہاکہ پولیس استحکام امن،مجرمانہ سرگرمیوں کے انسداداورمظلوم کا ساتھ دینے اورظالم کا راستہ روکھنے کیلئے اپنی توانائیاں بروئے کارلاکرقانون کی بالادستی اورعوام کے تحفظ کیلئے اپنی فرائض ایمانداری اورجانفشانی سے سرانجام دیکرعوامی خدمت کواپناشعاربنائیں۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے بدھ کونمایاں کارکردگی کے حامل پولیس اہلکاروں میں تعریفی اورانعامات تقسیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ پیرشہاب نے کہاکہ نمایاںکارکردگی دکھانے والے پولیس اہلکاروں کی بھرپورحوصلہ افزائی کی جائیگی جبکہ فرائض میں غفلت کے مرتکب پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

(جاری ہے)

تقریب کے دوران ڈی پی او نے بہترین کارکردگی دکھانے والے 27پولیس اہلکاروں اورکلریکل سٹاف میں نقدانعامات اورتعریفی اسنادتقسیم کیںجن میں ایس ایچ او سٹی ایس ائی شاہ دوران خان،ایس ایچ او دوآبہ ایس آئی طارق خان،ایس ایچ او ٹل جمشیدخان،ایس ائی ذیشان خان،اے ایس آئی عبداللہ خان،آئی ایچ سی شاہدعلی،آئی ایچ سی سمیع اللہ پی اے ٹوڈی پی او ہنگو،آئی ایچ سی محمداعجاز،ایچ سی وجاہت حسین،ایچ سی طاہرحسین پی آراوٹوڈی پی اوہنگو،ایچ سی محمدادریس،ایل ایچ سی محمدوسیم، ایل ایچ سی محمدنصیر،ایل ایچ سی محسن علی،کنسٹیبل ناصرحسین،کنسٹیبل عالمزیب،کنسٹیبل تنویراحمد،کنسٹیبل یاسررحیم،کنسٹیبل اسرافیل،کنسٹیبل عزیزعلی،کنسٹیبل زاہداللہ،کنسٹیبل ریحان،کنسٹیبل عنایت اللہ،کنسٹیبل شاکراللہ،کنسٹیبل محمدریاض،کنسٹیبل ظفرحبیب،کنسٹیبل اظہارالحق،کنسٹیبل نوراعظم جبکہ ہیڈکلرک ڈی پی اوافس نصیرالدین خٹک اورپے افسراشفاق شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں