ہنگو ،کربوغہ شریف میںپولیس کی بر وقت کاروائی، دستی بموں اور ڈیٹونیٹر سمیت بارودی مواد برآمد

جمعہ 19 اکتوبر 2018 17:10

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) کربوغہ شریف میںپولیس نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے دستی بموں اور ڈیٹونیٹر سمیت بارودی مواد برآمد کر لیا، کاروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ بارودی مواد کو کسی بھی تخریب کاری کے لئے استعمال کئے جا سکتے تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او طارق اورکزئی نے صحافیوں کو بتایاکہ خفیہ اطلاع ملی کہ کربوغہ شریف میں پہاڑی میںواقعہ ایک مسمار گھر میں بارودی مواد موجود ہے جس پر پولیس نفری اور بی ڈی ایس کے ہمراہ بروقت کاروائی کرتے ہوئے 3دستی بم، 3ڈیٹونیٹر اور بالٹیوں میں بند بارودی مواد برآمد کر لئے۔

طارق اورکزئی نے مزید بتایا کہ بارودی مواد کو کسی بھی تخریب کاری میں استعمال کر سکتے تھے تا ہم پولیس ی بروقت کاروائی کے باعث علاقہ تخریب کاری سے محفوظ رہا اور نا معلوم شرپسندوں کی تخریب کاری کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں