محکمہ فوڈ ہنگو کاگرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،درجن نانبائی اور قصاب گرفتار

پیر 22 اکتوبر 2018 18:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء)ہنگو کی تحصیل ٹل کے دوآبہ بازار میں محکمہ خوراک نے گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے ایک درجن سے زائد نانبائی اور قصاب گرفتار کر لیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ہنگو شاہ فہد کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر صلاح الدین خان اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شاہد علی خان نے متعلقہ سٹاف کے ہمراہ دوآبہ شہر میں گرانفروشوں،کم وزن روٹی اورگوشت کی مقررہ نرخوں سے ہٹ کرفروخت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے درجنوں نانبائیوں،قصابوں،کریانہ سٹوروں اورسبزی اورفروٹ کی دکانوں پر چھاپے مارے اور صفائی کی صورت حال اور نرخ نامے چیک کیے ۔

کم وزن روٹی اور مقررہ ریٹ کے برعکس گوشت کی فروخت پر ایک درجن سے زائد نانبائیوں اور قصابوں کو گرفتار کرکے حوالات بھجوادیا۔اسی طرح متعدد دکانداروں سے فوڈ ایکٹ قوانین کی خلاف ورزی پر ہزاروں روپے کے جرمانے وصول کیے گئے ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر صلاح الدین نے دکانداروں کو خبردار کیا کہ گرانفرشی،ذخیرہ اندوزی، صفائی کی ناگفتابہ حالت اور اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ قطعاًً برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ دکاندارمقررہ نرخوں پر اشیاء کی فروخت کو یقینی بنائیں بصورت دیگر اس طرح کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں