ہنگو ،ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کا تجاوزات،ہوٹلز مالکان،نانبائیوں کے خلاف مشترکہ آپریشن

فٹ پاتھ سے غیر قانونی درجنوں کیبن مسمار،فوڈ ایکٹ خلاف ورزیوں پر 5 افراد گرفتار،ایک درجن سے زائد دوکاندران پر بھاری جرمانے عائد

منگل 13 نومبر 2018 21:40

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) ہنگو شہر میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کا تجاوزات،ہوٹلز مالکان،نانبائیوں کے خلاف مشترکہ آپریشن۔فٹ پاتھ سے غیر قانونی درجنوں کیبن مسمار،فوڈ ایکٹ خلاف ورزیوں پر 5 افراد گرفتار،ایک درجن سے زائد دوکاندران پر بھاری جرمانے عائد،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عزیز اللہ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کی میڈیاسے بات چیت۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ہنگو شاہ فہد کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عزیز اللہ،محکمہ فوڈ کے ضلعی سربراہ صلاح الدین خان لیوی فورس کے ہمراہ ہنگو شہر میں تجاوزات، کے خلاف مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے درجنوں کیبن مسمار کرکے ناجائز تجاوازت کا خاتمہ یقینی بنایا گیا جبکہ 5 دوکاندران کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔

(جاری ہے)

فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایک درجن سے زائد ہوٹلز مالکان، نانبائی،بیکرز کے خلاف کرتے ہوئے نانبائیوں کو کم وزن روٹی،عدم صفائی،اور گرانفروشی پر چالان کر کے ہزاروں روپے جرمانے عائد کر دئیے۔

چھاپوں کے دوران ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہنگوعزیز اللہ،ڈی ایف سی صلاح الدین خان کا کہناتھاکہ ناجائز تجاوازت قطعی اجتناب کرتے ہوئے قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہاکہ دوکاندران غیر معیاری اور زائد المیعاد اشیاء کی فروخت سے گریز کرنے کے ساتھ ساتھ سرکاری نر خنامہ آویزں رکھا کریں۔اور عوامی مفادات کے بر عکس کوئی بھی غیر قانونی اقدامات قطعی رعایت کے قابل نہیں سمجھا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ہوٹلز مالکان کھانے پکانے کی اشیاء کی صفائی بہتر بنانے سمیت نانبائی حضرات وزن کا خاص خیال رکھاکریں۔بصورت دیگر خلاف ورزی کی صورت میں کوئی رعایت نہیں دی جائیگی

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں