بجلی چوری وغیرقانونی کنکشنز کے خاتمے کے لیے تحصیل و ضلع کی سطح پر ٹاسک فورس کیمٹیاں بنائی جائیں گی،تحصیل ناظم پیائوزار

بدھ 14 نومبر 2018 17:25

ہنگو۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) تحصیل ناظم پیائوزار نے کہا ہے کہ بجلی چوری اورکنڈا سسٹم اور غیرقانونی کنکشنز کے خاتمے کیلئے تحصیل اور ضلعی سطح پر ٹاسک فورس کیمٹیاں بنائی جائیں گی جس میں ڈی سی کے سربراہی میں ڈی پی او،ایکسیئن اور ضلعی ناظم اعلی سمیت تحصیل ناظمین ارکان ہونگے۔ان خیالات کا اظہار تحصیل ناظم پیاؤزار اور یونین کونسل ممبران نے تحصیل آفس ٹل میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

اس موقع پر کنوینئر مولانا الیاس غنی،حافظ سلطان،مولانا احسان اللہ اور اقلیتی کونسلر جیمس مسیح بھی موجودتھے۔تحصیل ناظم کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر ہنگو کے آفس میں ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں واپڈا کے عوام پر بقایاجات کے حوالے سے اہم فیصلے ہوئے۔

(جاری ہے)

ٹاسک فورس پہلے فیز میں ضلعی اور تحصیل کی سطح پر سیمنار اور آگاہی تقاریب اور یونین کونسل کی سطح پر قومی جرگے کیے جائیں گے جن میں بجلی چوری، میٹرز میں گڑبڑ اور کنڈا سسٹم سمیت غیر قانونی کنکشن کے خاتمے پر زوردیا جائیگا۔

دوسرے فیز میں اور اورلوڈ بلنگ اور بے جا جرمانوں سمیت بل کی ادائیگی کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں تحصیل ناظم نے کہا کہ نریاب,طورہ وڑی اور کربوغہ شریف کی کاٹی گئہ بجلی کے بحالی کے حوالے سے بھی اہم پیش رفت ہوگی۔انہوں نے عوامی نمائندوں سمیت عمائدین علاقہ اور عوام سے ٹاسک فورس کے ساتھ تعاون پر بھی زور دیا۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں