اسسٹنٹ کمشنر ہنگو شاہد رفیق کا بی ایچ یو محمد خواجہ کادورہ

بی ایچ یو کا معائنہ کیا، عملہ کی حاضریاں چیک کی گئی،مختلف بیکریوں کے دوکانوں پر چھاپے، بھاری جرمانے

جمعرات 15 نومبر 2018 23:14

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2018ء) اسسٹنٹ کمشنر ہنگو شاہد رفیق کا بی ایچ یو محمد خواجہ کادورہ۔دورے کے موقع پر بی ایچ یو کا معائنہ کیا۔اور عملہ کی حاضریاں چیک کی گئی۔بعدازں ہنگوشہر میں مختلف بیکریوں کے دوکانوں پر چھاپے مارے۔چھاپے کے دوران عدم صفائی پر 4 بیکرز کو بھاری جرمانے عائد۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنف ہنگو شاہ فہد کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر شاہد رفیق نے محمد خواجہ بیسک ہلیتھ یونٹ کا دورہ۔

(جاری ہے)

دورے کے موقع پر عملہ کی حاضریاں چیک کرنے سمیت جاری پولیو مہم کا بھی جائزہ لیتے ہوئے پولیو ٹیموں کو چیک کیا گیا۔جس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بی ایچ یو میں موجود عملہ فرائض کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے سہولیات فراہمی کو یقینی بنائیں انہوں نے عملہ پر زور دیاکہ ڈیوٹی ایمانداری سے سرانجام دیں جبکہ بعداں ہنگو مین شہر میں مختلف بیکریوں کو بھی چیک کیا گیا۔عدم صفائی کے مرتکب بیکرز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 4 بیکرز موقع پر ہزاروں روپے کی جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرائی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر شاہد رفیق نے بیکرز مالکان کو صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے ہدایات جاری کی

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں