ہنگو،پولیس اہلکار کے ٹھکا نے سے بڑی مقدار میں جعلی کرنسی ،منشیات اور اسلحہ بر آمد، گرفتار، مقدمہ درج

ہفتہ 17 نومبر 2018 18:41

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2018ء) پولیس اہلکار کے ٹھکا نے سے بڑی مقدار میں جعلی کرنسی ،منشیات اور اسلحہ بر آمد ۔ اہلکار گرفتارر۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی ہنگو میں مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو پیر شہاب علی شاہ کو خفیہ اطلاع ملنے پرفوری ہدایات پر ڈی ایس پی ہنگو سرکل عمر حیات خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ سٹی ہنگو فضل محمود خان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ واجد مارکیٹ مسلم آباد کے بالائی منزل پر واقع ایک پولیس اہلکار جان محمد ولد حضرت خان سکنہ ماموزئی بانڈہ ہنگو کے رہائشی کمرہ پر چھاپہ مارکر رہائشی کمرہ سے چرس ہیروئن کی بڑی مقدار سمیت ایک عدد کلاشنکوف،ایک عدد پستول بمعہ کارتوس اور چارجرز جبکہ ساتھ ہی ساتھ پولیس کاروائی میں ملزم کے رہائشی کمرہ سے 96 ہزار روپے پاکستانی کرنسی کے جعلی نوٹ بھی بر آمد کر کے قبضہ میں لے لئے گئے۔

پولیس کے مطابق کہ مذکورہ پولیس اہلکار جان محمد ولد حضرت خان کو پولیس پولیس نے حراست میں لیکر تھانہ سٹی ہنگو میں اس کے خلاف زیر دفعات 489c 9c.CNSA/15AAکے تحت باقاعدہ ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں