ہنگو‘ضلعی انتظامیہ اور ڈرگ انسپکٹر کے میڈیکل سٹورز پر چھاپے،3 میڈیکل سٹورز سیل

پیر 19 نومبر 2018 23:17

ہنگو۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) ضلعی انتظامیہ اور ڈرگ انسپکٹر کا میڈیکل سٹورز پر چھاپے،3 بغیر لائنسس کے میڈیکل سٹورز سیل‘درجنوں میڈیکل سٹورز کے ادویات معائنہ جبکہ 3 سے ادویات نمونے لیکر لیبارٹری کو ارسال کر دئیے گئے۔جبکہ بعدازں ہنگو شہر کو خوبصورت کر نے کے لئے تجاوازت کا خاتمے کے لئے بازار کو تجاوازات کاخاتمہ کر کے بازار کو صاف کیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرہنگو شاہ فہد کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عزیز اللہ جان،ڈرگ انسپکٹر محمد ذیشان نے عملہ کے ہمراہ ہنگوشہر میں ڈرگ مافیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 3میڈیکل سٹور ز کو بغیر لائسنس پر سیل کر دیا گیا جبکہ متعدد میڈیکل سٹورز سے مختلف قسم ادویات کی کوالٹی ایکسپائری چیک کی اور 3 میڈیکل سٹورز سے ادویات کے نمونے لیکر پشاور لیبارٹری بھجوائی گئی۔

انہوں نے واضح کیاکہ کوالٹی اور رجسٹرڈ اودیات کی فروخت یقینی بنائیں۔ڈرگ قوانین پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔خلاف ورزی کی صورت میں ڈرگ ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔جبکہ بعداں ازں تجازاوات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے چھوٹے باڑے تجاوازات کا خاتمے کو یقینی بنایا گیا۔اور یہ سلسلہ روزانہ بنیاد پر جاری رہیگا۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں