ہنگو،بجلی چوری کی روک تھام خصوصی آپریشن کا آغاز

جمعرات 6 دسمبر 2018 17:25

ہنگو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) ہنگوبجلی کی چوری اور بقایاجات کی ریکوری کے لئے خصوصی آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے،وزیر اعظم سکریٹریٹ میں مرکزی ٹاسک فورس اور صوبائی سطح پر بھی خصوصی ٹاسک فورسز قائم کر دی گئیں ہیں۔پولیس،اور دیگر ادارے مل کر ڈسٹرکٹ کمپین کو کامیاب بنائیں۔

(جاری ہے)

خصوصی ٹیموں کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹرول روم بھی قائم کر دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر شاہ فہد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی چوری ناسور ہے، پولیس چوروں کے خلاف پندرہ دن میں قانونی کاروائی کی پابند ہو گی۔بڑے بجلی چوروں کے خلاف پہلے مرحلے میں کاروائی ہو گی۔بجلی چوری میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔خصوصی ٹیمیں ہر قسم کے دبائو سے بے نیاز ہو کر بجلی چوروں پر ہاتھ ڈالیں۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں