اسسٹنٹ کمشنر محمدعلی شاہ کا تحصیل ٹل علاقہ کربوغہ شریف کا دورہ

جمعرات 6 دسمبر 2018 17:25

ہنگو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) اسسٹنٹ کمشنر ٹل محمدعلی شاہ نے تحصیل ٹل کے دورافتادہ علاقہ کربوغہ شریف کے دورہ پر پولیو سمیت دیگر علاقائی مسائل کے حوالے سے عمائدین علاقہ اور بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ کھلی کچہری میں بھی شرکت کی،اس موقع پر مشران اور بلدیاتی نمائندوں نے اسسٹنٹ کمشنر ٹل کو بنیادی مسائل گیس،بجلی،سڑکوں کی بدحالی اور امن وامان جیسے دیرینہ اہم مسائل کے حل کرنے پر زور دیا،اسسٹنٹ کمشنر نے عوام سے خطاب میں کہا کہ جو انتظامیہ کے اختیار میں ہے اس کیلئے ضلعی انتظامیہ ڈی سی ہنگو شاہ فہد کی قیادت میں کردار ادا کرینگے اور جو صوبائی اور وفاقی حکومتوں سے تعلق رکھتے ہیں ان کیلئے خط وکتابت کی جائے گی لیکن عمائدین علاقہ اور بلدیاتی نمائندے بھی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے پولیو کی افادیت اور اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے قطروں سے نئی نسل کو مختلف جان لیوا بیماریوں سے محفوظ بنایا جا سکتاہے۔انہوں نے مقامی بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر خصوصی مہم کو افتتاح کیا۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں