تبدیلی کا پر امن اور شفاف راستہ ووٹ کا استعمال ہے، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر گل زادہ

جمعہ 7 دسمبر 2018 19:18

ہنگو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) تبدیلی کا پر امن اور شفاف راستہ ووٹ کا استعمال ہے۔ ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنا الیکشن کمیشن کے ساتھ ساتھ پوری قوم کا بھی آئینی فرض ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر گل زادہ ،الیکشن آفیسر محمد عرفان و دیگر نے قومی ووٹر کے ڈے موقع پر ہنگو ڈگری کالج میں منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں طلباء،مقامی سیاسی شخصیات،علماء کرام،ماہرین تعلیم سمیت ہر طبقہ فکر کے افراد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے کہا کہ آج پاکستان کے تمام اضلاع میں ووٹر ڈے منایا جا رہا ہے اور اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے تقاریب ،سمینارز اور عوامی آگاہی واکس کا بھی انعقاد ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ووٹو ں کی اندراج کو عوامی پذیرائی کے طابع بنانا چاہتا ہے۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں