حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ،نور آواز ایڈوکیٹ

پیر 14 جنوری 2019 16:55

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں،70سالہ گند کو صاف کرنے میں وقت لگے گا ، پی ٹی آئی میرٹ ،شفافیت اور انصاف کی حکمرانی کے لئے آخری حد تک جائے گی، اداروں کو تباہ کرنے والے تبدیلی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری نور آواز ایڈوکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان میںپی ٹی آئی کی حکومت کو ناکام بنانے کے لئے کرپٹ سیاستدان متحد ہو رہے ہیں ،چور اور لٹیرے میرٹ شفافیت اور انصاف کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرکے تبدیلی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں، مگر شاید انہیں پتہ نہیں کہ پی ٹی آئی ہر مشکل کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا جانتی ہے، نور آواز ایڈوکیٹ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جو منشور دیا تھا اس کے ایک ایک حرف پر مخلصانہ عمل کیا جائے گا اور عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

نور آواز ایڈوکیٹ نے کہا کہ پاکستان میں عوام کی عزت نفس کو بحال کرنا ،نا انصافی کا خاتمہ کرنا ،بے روزگاروں کو روزگار فراہم کرنا اور کرپشن کا خاتمہ کر کے ایک شفاف نظام قوم کے لئے وضع کرنا ہمارا عزم اور ہماری سیاست کا محور ہے۔انہوں نے کہا کہ چیخیں ہمیں اپنے منشور پر عملد درآمد سے روک نہیں سکتی ،احتساب ہو گا اور سب کا ہوگا اور لوٹی ہوئی دولت کو واپس لا کر قوم کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جائے گی۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں