اورکزئی میں لینڈ سلائیڈنگ ،مسافر کوچ مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے

منگل 15 جنوری 2019 20:32

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) اورکزئی میں لینڈ سلائیڈنگ ، مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے، جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے،پہاڑ سے بھاری پتھر گرکر مسافر کوچ سے ٹکرا گیا ،مسافر کوچ درخت میں پھنس کر گہری کھائی میں گرجانے سے بال بال بچ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع اورکزئی میں مسافر کوچ پہاڑی علاقے سے گزر رہی تھی کہ اس دوران اوپر اونچے پہاڑی سے بھاری پتھر گر کر مسافر کوچ کے ساتھ ٹکرا گیا جس سے مسافر کوچ سڑ ک سے نکل گہرے کھائی کی طرف دور جاگری تا ہم سڑک کنارے درخت میں پھنس جانے سے مسافر کوچ گہری کھائی میں گرنے سے بال بال بچ گیا، جس سے ایک خاتون معمولی زخمی ہو گئی، جبکہ باقی تمام مسافر محفوظ رہے ، جس کے بعد علاقہ مکین نے محفوظ طریقے سے مسافروں کو کوچ سے باہر نکال لیا۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں