ہنگو،کنٹریکٹرز کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

بدھ 16 جنوری 2019 17:15

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) ہنگوکے گورنمنٹ کنٹریکٹرز کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ ،مکمل کئے جانے والے ترقیاتی منصوبوں کی سیکورٹی ٹھیکداروں کو ادا نہیں کی جا رہی ، ایکسین سی اینڈ ڈبلیو ،بلک ہیلتھ اور ایری گیشن کے ذمہ داران کنٹریکٹرز کو نظر انداز کر رہے ہیں، دو دو سال سے ٹینڈرز ہوئے ہیں فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے ترقیاتی منصوبے ادھورے ہیں،ایم پی اے اور ایم این اے اور ناظمین کے ترقیاتی سکیموں میں بار بار تبدیلی سے ٹھیکداروں کو مشکلات کا سامنا ہے ،صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر ہنگو ٹھیکداروں کے مطالبات پوری کریں بصورت دیگر شدید احتجاج کریں گے،مظاہرے سے کنٹریکٹرز رہنمائوں گل صاحب شاہ ،پیر عالم شاہ و دیگر کا خطاب۔

تفصیلات کے مطابق ضلع ہنگو کے گورنمنٹ کنٹریکٹرز نے اپنے مطالبات کے حق میں ایکسین سی اینڈ ڈبلیو آفس کے سامنے شدید احتجاج کیا ، احتجاجی مظاہرے میں پیر عالم شاہ ، گل صاحب شاہ ،سپین خان،ذاہد الرحمان ،رسول گل، نور خالق ، آصف الرحمان ،حشمت خان ،سعید شاہ،عمر فیاض ،شکیل گل، رب نواز و دیگر کی سربراہی میں احتجاجی مظاہرہ ہوا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنمنٹ کنٹریکٹرز رہنمائوں نے کہا کہ صوبے بھر میں گورنمنٹ کنٹریکٹرز اپنے حقوق کے لئے جو احتجاج کر رہے ہیں ہم ان کے شانہ بشانہ ہر قسم کی قربانی کے لئے تیار ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں