ٹریفک پولیس ہنگونے ماہ جنوری میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوںپر38 لاکھ 58 ہزار 5 سو روپے جرمانہ وصول کیا

جمعہ 15 فروری 2019 22:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) ہنگوٹریفک پولیس نے ماہ جنوری میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر7701 مختلف گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کوچالان کرکے 38 لاکھ 58 ہزار 5 سو روپے کابھاری جرمانہ وصول کیا۔

(جاری ہے)

ٹریفک انچارج ہنگوسب انسپکٹرمیرافضل خان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ڈی پی اوہنگوپیرشہاب علی شاہ کی خصوصی ہدایت پرہنگوٹریفک پولیس نے جنوری میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں، بغیرلائسنس ڈرائیونگ،بغیرپرمٹ،اشارے کی تعمیل نہ کرنے،پریشرہارنز اورکالے شیشوں کے استعمال،غلط پارکنگ،ون ویلنگ,کم عمری میں گاڑی چلانے، اوورلوڈنگ اورتیزرفتاری پر7701مختلف گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کاچالان کیااور38 لاکھ 58 ہزار5سوروپے کا بھاری جرمانہ وصول کرکے سرکاری خزانے میں جمع کیا۔

ٹریفک پولیس انچارج ہنگونے بتایا کہ ٹریفک قوانین کا احترام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کیونکہ منظم اورمربوط ٹریفک نظام ایک مہذب قوم کا آئینہ دارہوتاہے۔ان کا کہنا تھاکہ تیزرفتاری اورون ویلنگ کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں