ہنگو:تھانہ ٹل پولیس کی کامیاب کاروائی

تورپل چیک پوسٹ پرناکہ بندی کے دوران وزیرستان سے نان کسٹم پیڈگاڑی سمگل کرنے کی کوشش ناکام،دوبین الاضلاعی سمگلرگرفتار، مقدمہ درج

جمعرات 21 فروری 2019 21:06

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) ہنگوتھانہ ٹل پولیس کی کامیاب کاروائی.تورپل چیک پوسٹ پرناکہ بندی کے دوران وزیرستان سے نان کسٹم پیڈگاڑی سمگل کرنے کی کوشش ناکام.دوبین الاضلاعی سمگلرگرفتار.گرفتارملزمان کوفوری طورپرتھانہ ٹل حولات منتقل کرکے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا عمل شروع کردیاگیاہے،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہنگوپیرشہاب علی شاہ کی خصوصی ہدایات پرتھانہ ٹل کے ایس ایچ او ایس آئی جمشیدعلی خان نے پولیس نفری کے ہمراہ ڈی ایس پی ٹل شوکت علی شاہ کی قیادت میں تورپل چیک پوسٹ پرناکہ بندی کے دوران وزیرستان سے سمگل کی جانے والی نان کسٹم پیڈفیلڈرموٹرکارنمبرBB989 ICTکوقبضہ میں لیکردوبین الاصلاعی سمگلروں روح الامین سکنہ سرہ غنڈی ٹل،رخیم جان سکنہ چھپری وزیران ٹل کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتارملزمان کے خلاف تھانہ ٹل میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا عمل شروع کردیاگیاہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہنگوپیرشہاب علی شاہ نے تھانہ ٹل پولیس کی اس کامیاب کاروائی کوسراہتے ہوئے مستقبل میں ایسی کامیاب کاروائیاں جاری رکھنے کی امیدظاہرکی ہی

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں