ہنگو، خودکش بم دھماکے میں جاں بحق و زخمی افراد کیلئے حکومتی اعلان کردہ معاوضہ تاحال نہیں مل سکا

پاک فوج اور فرنٹیئر کور کی طرف سے اعلان کردہ معاوضہ جاں بحق افراد کے ورثاء اور ز خمیوں کو بروقت مل گی ا

ہفتہ 23 فروری 2019 21:49

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) تین ماہ قبل لوئر اورکزئی کلایہ خود کش بم دھماکے میں جاں بحق اور زخمی افراد کو گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی کی طرف سے اعلان کردہ معاوضہ اب تک نہیں مل سکا جبکہ پاک فوج اور فرنٹیئر کور کی طرف سے اعلان کیا گیا معاوضہ جاں بحق افراد کے ورثاء اور ز خمیوں کو بروقت ملا ہے تفصیلات کے مطابق تین ماہ قبل 23نومبر2018بروز جمعہ کو لوئر اورکزئی کلایہ بازار میں خود کش بم دھماکہ ہوا تھا جس میں 34افراد شہید اور56سے ذیادہ زخمی ہوئے تھے دھماکے کے دوسرے روز گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان نے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود آئی جی ایف سی میجر جنرل نسیم کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کیا تھا اور وہاں پر فی شہید کے لئے 10لاکھ روپے معمولی زخمی کیلئے ایک لاکھ روپے اور شدید زخمیوں کیلئے تین سے پانچ لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا تھا اور پاک فوج کی جانب سے بھی معاوضے کا اعلان کیا گیا تھا اس کے بعد تیسرے روز وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا تھا اور اسی طرح 10لاکھ پانچ لاکھ معاوضہ دینے کے اعلانات کئے تھے بم دھماکے میں شہید اء کے لواحقین اور زخمیوں نے بتایا کہ پاک فوج کی جانب سے جو معاوضہ دینے کا اعلان کیا گیا تھا وہ بروقت مل گیا ہے مگر مرکزی حکومت وزیر مملکت برائے داخلہ اور گورنر خیبر پختونخواہ نے جو معاوضہ دینے کے اعلانات کئے تھے وہ ابھی تک نہیں ملا ہے صرف لفظی اعلانات ثابت ہوئے ہیں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی اور گور نر شاہ فرمان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے اعلانات اور وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے ہمیں جلد از جلد معاوضہ دیں بصورت دیگر ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گی

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں