قبائلی ضلع تحصیل لوئر اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ،اسلحہ اور ایمو نیشن قبضہ میں لے لیا

پیر 18 مارچ 2019 17:49

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) قبائلی ضلع تحصیل لوئر اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اور ایمو نیشن قبضہ میں لے لیا ، کارروائی حساس ادارے کی خفیہ اطلاع پر علاقہ بالان گر میں کی گئی۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اورکزئی کے لوئر تحصیل کے حدود میں واقع بالان گر میں خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کویک ریسپانس فورس بی ڈی ایس یونٹ کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے نامعلوم شر پسندوں کا زیرزمین چھپایا گیا ایمونیشن کی بھاری مقدار میںبر امد کرکے قبضے لی گئی ہے۔

برآمد شدہ اسلحے میں مجموعی طورپر 191 روانڈر 12.7ملی میٹر،50 روانڈ لائیٹ مشین گن،ایک فیوز 20 ملی میٹر،ایک روانڈ 155 میڈیم آرٹلری گن، 62 راونڈ 14.5 ملی میٹر،دو روانڈ 81 ملی میٹر گن،دو روانڈ60 ملی میٹر قبضہ میں لے لیا گیا ۔سیکیورٹی زرائع کے مطابق مذکورہ علاقہ کے حدود میںفورسز کا سرچ آپریشن جاری رکھا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں