ملکی سا لمیت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،کمانڈنٹ ٹل سکاؤٹس کرنل مبشر ندیم

ہفتہ 23 مارچ 2019 21:53

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) ملک کی سا لمیت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔کلمے کے نام پر قائم ہونے والے ملک خداداد پاکستان کو امن کا گہوارہ بناکر دم لینگے۔ان خیالات کا اظہار کمانڈنٹ ٹل سکاؤٹس کرنل مبشر ندیم نے ٹل کینٹ میں یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ پروقار تقریب سے کیا۔اس موقع پر سماجی شخصیت نمبردار ملک جمیل خان،تحصیل ناظم پیاؤزار،لیفٹنٹ کرنل نوید عباس،نائب مہتمم جامعہ مفتاح العلوم سپین خاور ی ہنگو و صدر ہنگو پریس کلب میاں سیف الاسلام کاکاخیل ،میجر حارث،میجر سجاد،اکاؤنٹ آفیسر شیراز خان اورصوبیدار میجر شادخان سمیت عمائدین علاقہ مشران، سکولوں کے بچوں اور شہداء کے ورثا کثیر تعداد میں موجودتھے۔

تفصیلات کے مطابق ٹل سکاؤٹس کے زیر اہتمام یوم پاکستان جوش وجذبیسے منایا گیا.تقریب کا آغاز کمانڈنٹ مبشر ندیم نے پرچم کشائی سے کیا ۔

(جاری ہے)

کمانڈنٹ مبشرندیم اور لیفٹنٹ کرنل نوید عباس نے یادگار شہداء پر حاضری لگائی اور پھول نچھاور کئے۔تقریب سے ٹل کے مختلف سکولوں کے بچوں نے ملی نغمیں،خاکے،تقاریر اور نظمیں پیش کرتے ہوئے شرکاء سے خوب داد لی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرنل مبشر ندیم نے کہا کہ پاکستان ہمیں کافی قربانیوں کے بعد ملا ہے۔ مملکت خداداد اسلام کا عظیم قلعہ ہے ہم سب کو چاہیے کہ ان کی ہر طرح سے تحفظ کریں وہ دن دور نہیں کہ پاکستان بھی ایک ترقی یافتہ ملک مناجائیگا۔انہوں نے قراردادپاکستان پر بھی روشنی ڈالیں۔تقریب سے ملک جمیل خان،میجر حارث اور لیفٹنٹ کرنل نوید عباس نے بھی خطاب کیا۔تقریب کے آخر میں کمانڈنٹ مبشر ندیم اور کرنل نوید عباس نے سکول بچوں سمیت شہداء کے لواحقین میں تحائف اور نقد انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں