ہنگو میڈیا کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے سلسلے میں ریلی

ہفتہ 23 مارچ 2019 21:53

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) ہنگو میڈیا کے زیر اہتمام 23 مارچ یوم قرارداد پاکستان کے سلسلے میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔جس کی قیادت ہنگوکی سنیئر صحافی اسراراحمد اورکزئی اور دیگر میڈیا کے نمائیندوں ،فاروق پراچہ، زا ہد اللہ بنگش ، فرمان اللہ، محمد اسماعیل ،اسداللہ خان ،انور خان ، محمد دائود ،طائف پراچہ ،فیض اللہ اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ریلی ہنگو یونین آف جرنلسٹس کے مرکز ی فتر سے نکالی گئی ج۔

(جاری ہے)

ریلی کے شررکاء نے پاکستان کے جنڈے بینرز اور کتبے اُٹھا رکھے تھے جس پر پاکستان اور افواج پاکستان کے حق میں نعرے درج تھے شراکاء نے پاک آرمی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے ریلی مین بازار سے ہوتا ہوا ریلوے چوک سے واپس آکر مین چوک پر جلسہ کی شکل احتیارکی جلسے سے ہنگو کے سینئر صحافی اسرار احمد اورکزئی اور دیگر نے خطاب کیا اور کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے افواج پاکستان ملک کی دفاعِ کے لیے پوری طرح چوکس اور تیار ہے پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت ایک پیج پر ہے اور پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کسی بھی بیرونی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے مکمل متحد و متحرک ہے انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان کا دن ا ہمیت کا حامل ہے 1940 میں ایک الگ ریاست کے مسلمانان برصغیر نے اپنی منزل کا تعین کرنے کے لیے قرارداد پیش کیا تھا جس کے نتیجے میں ہمیںایک آزاد ملک پاکستان حاصل ہوا انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے ریلی کی شرکا ء نے پاکستان زندہ باد پاک آرمی زندہ باد اور بھارت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے اس دوران مین چوک پر ٹریفک کا سلسلہ 1 گھنٹے تک معطل رہا ۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں