ہنگوپولیس کا ضلع بھرمیں فرضی مشقوں کاسلسلہ جاری

جمعرات 18 اپریل 2019 18:04

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) دہشت گردی کے واقعات سے نمٹنے کیلئے ہنگوپولیس کا ضلع بھرمیں فرضی مشقوں کاسلسلہ جاری ہے۔ڈی پی اوہنگواحسان اللہ خان کی خصوصی ہدایت پردہشت گردی کے واقعات سے بہتراوراحسن طریقے سے سے نمٹنے کیلئے ضلع ہنگوکے اہم مقامات پرپولیس نے موک ریہرسل کاانعقادکیا۔موک ریہرسل میں اے ایس آئی یقین علی خان اورارارایف سکواڈ کے دستوں نے حصہ لیتے ہوئے کنٹرول روم کی ایک کال پر انتہائی تیزرفتاری کے ساتھ موک ریہرسل مقامات تھانہ دوآبہ،ماموں خوڑہ پولیس چیک پوسٹ اورگورنمنٹ مڈل سکول دوآبہ پہنچ کراپنے اپنے مقامات کوکورکرکے حالات کوقابوکرنے،شرپسندوں کے حملے کوبہترطریقے سے پسپا کرنے کیلئے عملی مظاہرے کیے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پراے ایس ائی یقین علی خان نے دہشت گردی کے واقعات سے نمٹنے کیلئے پولیس کے مختلف یونٹس کوایسی صورتحال میں ثابت قدم رہنے، اپنے اوراپنے ساتھی کی حفاظت کرنے کے ساتھ پبلک کی جان ومال کومحفوظ بنانے اورافراتفری کے ماحول میں اپنے فرائض منصبی کوبخوبی سرانجام دینے،شرپسندعناصرکے سامنے ڈٹ کربھادری کے ساتھ مقابلہ کرنے کی ہدایت دی.اس موقع پراے ایس ائی یقین علی خان نے میڈیانمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کھا کہ اس طرح کی فرضی مشقوں کا مقصد دہشت گردی کے واقعات رونماہونے کی صورت میں ان واقعات سے نمٹنامقصود ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں