ہنگو،ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا پریم نگر کا اچانک دورہ ، مندر ،چرچ اور دیگر مقدس عبادت گاہوں کی سیکورٹی کا جائزہ لیا

جمعہ 19 اپریل 2019 17:31

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا پریم نگر کا اچانک دورہ ، مندر ،چرچ اور دیگر مقدس عبادت گاہوں کی سیکورٹی کا جائزہ لیا ،اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کر نا ریاست کی اخلاقی و قومی ذمہ داری ہے،پریم نگر کی اقلیت امن کی داعی ہے جنہوں نے ہنگو کی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا ہے ،ڈی سی طیب عبد اللہ اور ڈی پی او احسان اللہ خان کی بات چیت ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی ہنگو طیب عبد اللہ اور ڈی پی او ہنگو احسان اللہ خان اور ایڈیشنل ڈی سی صاحبزادہ عبد الہادی نے اچانک پریم نگر کا دورہ کیا انہوں نے چرچ مندر ،کمیونٹی ہال اور دیگر مقدس عبادت گاہوں کی سیکورٹی کا جائزہ لیا اور سیکورٹی پر مامور پولیو جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں سیکورٹی بارے میںہدایات جاری کیں، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر طیب عبد اللہ اور ڈی پی او احسان اللہ خان نے کہا کہ اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی ذمہ داری ہے ، انہوں نے کہا کہ ہنگو میں امن ،مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے ہنگو کے اقلیتوں نے مثبت کردار ادا کیا ہے اور انہیں یکسوئی کے ساتھ عبادت کرنے اور اپنے رسم و رواج کے مطابق زندگی گزارنے کے مواقع فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہنگو کی اقلیتی برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چاہتے ہیں ۔ اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ متحرک ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں