ہنگوپولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران جرائم پیشہ عناصرکیخلاف جاری آپریشنزمیں4 مجرم اشتہاریوں سمیت25جرائم پیشہ افرآکوگرفتارکرلیا

جمعرات 25 اپریل 2019 23:18

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) ہنگوپولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران جرائم پیشہ عناصرکے خلاف جاری سرچ اینڈسٹرائیک آپریشنزمیں4 مجرم اشتہاریوں سمیت25جرآئم پیشہ افراکوگرفتارکرلیاہے۔گرفتارافرادمیں منشیات کے عادی افرادسمیت منشیات فروش بھی شامل۔گرفتارملزمان سے بھاری مقدارمیں اسلحہ ومنشیات بھی برآمدکرلی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگواحسان اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر سٹی اورٹل سرکلزڈی ایس پیزکے زیرقیادت تھانہ سٹی،صدر،دوآبہ اورتھانہ ٹل کے ایس ایچ اوزنے پولیس نفری اورایلیٹ فورس کے ہمراہ ضلع بھرکے مختلف علاقوں میں جرآئم پیشہ عناصرکے خلاف سرچ اینڈسٹرائیک آپریشنز کرتے ہوئے مجموعی طورپر4مجرم اشتہاریوں سمیت25جرائم پیشہ افرادکوحراست میں لے لیاہے جن میں منشیات کے عادی افرادسمیت دو منشیات فروش بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

گرفتارافرادسے بھاری مقدارمیں خودکارہتھیاراورمنشیات بھی برآمد کرلی گئی ہے جس میں2کلاشنکوف،17پستول،11چارجرز،سینکڑوں مختلف بورکے کارتوس،2450گرام چرس اور30گرام ہیروئن شامل ہیں.ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہنگواحسان اللہ خان کے مطابق جرائم پیشہ عناصرکے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنزکاعمل مزیدتیزکردیاگیاہے۔معاشرتی برائیوں میں ملوث عناصرکیساتھ اہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں