خماری میں درختوں کی کٹائی پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ ، تین افراد جاں بحق

جمعرات 25 اپریل 2019 23:19

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) ھنگو اور کرک کے سرحدی علاقہ خماری میں درختوں کی کٹائی پر دو فریقین کے درمیان کراس فائرنگ کے نتیجے میں ہنگو کا ایک اور کرک کے دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ہنگو پولیس نے بتایا کہ ہنگو کے علاقہ آنار چینہ سے تعلق رکھنے والا 23 سالہ محمد رسول پہاڑ میں لکڑی کاٹنے کیلئے کرک کے علاقہ خماری کے حدود میں داخل ہو گیا جہاں پر علاقہ خماری کے دو افراد نے لکڑی کاٹنے سے منع کرنے پر تلخ کلامی ہوئی اس دوران آمنے سامنے کراس فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ہنگو علاقہ آنار چینہ سے تعلق رکھنے والا 23 سالہ محمد رسول جبکہ کرک کے علاقے خماری سے تعلق رکھنے والے دو افراد قیمت خان اور شیخ جاں بحق ہو گئے تینوں کو ہنگو اور کرک ہسپتالوں کو منتقل کر دئے گئے ہیں واقعہ کے بعد تھانہ صدر ہنگو اور تھانہ ٹیری کرک نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہیں۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں