ھنگو پولیس نے ایک ہفتے کے دوران جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشنزمیں4 اشتہاریوں سمیت25جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرلیا

جمعرات 25 اپریل 2019 23:19

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) ھنگو پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری سرچ اینڈسٹرائیک آپریشنزمیں4 مجرم اشتہاریوں سمیت25جرائم پیشہ افراد کوگرفتارکرلیاہے،گرفتارافرادمیں منشیات کے عادی افرادسمیت منشیات فروش بھی شامل ہیں، ملزمان سے بھاری مقدارمیں اسلحہ ومنشیات بھی برآمد کرلی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ھنگواحسان اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر سٹی اورٹل سرکلزڈی ایس پیزکے زیرقیادت تھانہ سٹی،صدر،دوابہ اورتھانہ ٹل کے ایس ایچ اوزنے پولیس نفری اورایلیٹ فورس کے ہمراہ ضلع بھرکے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصرکے خلاف سرچ اینڈسٹرائیک اپریشنز کرتے ہوئے مجموعی طورپر4مجرم اشتہاریوں سمیت25جرائم پیشہ افرادکوحراست میں لے لیاہیجن میں منشیات کے عادی افرادسمیت دو منشیات فروش بھی شامل ہی.گرفتارافرادسے بھاری مقدارمیں خودکارہتیاراورمنشیات بھی برامد کرلی گئی ہے جس میں2کلاشنکوف،17پستول،11 چارجرز،سینکڑوں مختلف بورکے کارتوس،2450گرام چرس اور30گرام ہیروئن شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ھنگو احسان اللہ خان کے مطابق جرائم پیشہ عناصرکے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشنزکاعمل مزیدتیزکردیاگیاہے، معاشرتی برائیوں میں ملوث عناصرکیساتھ اہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں