ہنگو،ضلعی انتظامیہ،محکمہ فوڈ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے متحرک

پیر مئی 17:45

ہنگو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2019ء) ضلعی انتظامیہ،محکمہ فوڈ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے متحرک،اسسٹنٹ کمشنر شاہد رفیق،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر صلاح الدین خان علی الصبح سبزی منڈی پہنچ گئے۔اپنی موجودگی میں فروٹس،ویجیٹیبل کی نیلامی کروائی۔انہوں نے سستابازار کے لئے سبزی،اور ویجٹیبل کے الگ الگ نرخنامے بھی جاری کی۔

(جاری ہے)

اے سی شاہد رفیق کاکہنا تھاکہ ضلعی انتظامیہ ماہ مقدس میں شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لئے اقدامات کر رہی ہے تاکہ غریب عوام بھی ماہ رمضان کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ رمضان سستا بازار میں شہریوں کو خوردنوش کی سستی چیزوں کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے اس ماہ میں گرانفروشی کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائیگا اور اس فعل میں ملوث دوکانداروں کو جیل بھیجا جائیگا انہوں نے تاجر برادری سے درخواست کی وہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور رمضان سستا بازا ر کی کا میابی کے لئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments