دوآبہ میں پولیس کی کاروائی، مشکوک رکشہ سے 3کاٹن کارتوس برآمد ، ملزم کو گرفتار

جمعہ 17 مئی 2019 16:54

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2019ء) دوآبہ میں پولیس کی کاروائی، مشکوک رکشہ سے 3کاٹن میں بند 22پیکٹس کارتوس برآمد ، ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ دوآبہ منتقل کر دیا۔ مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ دوآبہ کے ایس ایچ او شاہ دوران خان نے بدوران ناکہ بندی ایک رکشہ سے تین کاٹن میں بند 22پیکٹس کارتوس HMG برآمد کرکے ملزم محمد حفیظ سکنہ کربوغہ کو گرفتار کیا گیاہے۔

ایس ایچ او شاہ دوران نے ملزم کی نشاندھی پر مزید کاروائی کرتے ھوئے ملزم گل شیرین کوغیر قانونی کارتوس ڈیلر کو زرگری سے گرفتار کرکے ایک ضرب پستول 30بور مع 25عددکارتوس 30بور برآمد کی ہے۔جبکہ مذید ایک کاروائی میں ملزم محمد فرید سکنہ زرگری کے قبضہ سے کلاشنکوف فیکس چارجر معمولہ 25 عدد کارتوس 7.62 بور برآمد کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں