ھنگو پولیس کی گزشتہ دودنوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کارروائیاں

قتل،اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب2مجرم اشتہاریوں سمیت21جرائم پیشہ افرادگرفتار،بھاری مقدارمیں خود کار اسلحہ ومنشیات برآمد

پیر 20 مئی 2019 18:25

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) ھنگو پولیس کی گزشتہ دودنوں کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائیاں،قتل،اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب2مجرم اشتہاریوں سمیت21جرائم پیشہ افرادگرفتار،گرفتارافرادسے بھاری مقدارمیں خود کار اسلحہ ومنشیات برآمد،ڈی پی اوہنگواحسان اللہ خان۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگو احسان اللہ خان کی خصوصی ہدایات پرسٹی اورٹل سرکلزایس ڈی پی اوزکی قیادت میں تھانہ سٹی،صدر،دوابہ اورتھانہ ٹل کے ایس ایچ اوزنے پولیس نفری کے ہمراہ ضلع بھرکے مختلف مقامات پرجرائم پیشہ افرادکے خلاف بھرپورکاروائیاں کرکے ذیل گرفتاریاں اوربرامدگی عمل میں لائی ہے۔

تھانہ سٹی،صدر،دوابہ اورتھانہ ٹل پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے مطلوب2مجرمان اشتہاریوںسمیت21جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرلیاہے۔

(جاری ہے)

گرفتارملزمان کے قبضے سے 2کلاشنکوف، 5بندوق، 1رائفل، 7پستول، 157مختلف بورکے کارتوس،1598گرام چرس برآمد کرلی گئی ہے۔نیشنل ایکشن پلان پرعملددرآمدیقینی بناتے ہوئے تھانہ سٹی پولیس نے مجرم اشتہاری سمیت منشیات فروشی اورناجائزاسلحہ رکھنے پر5افرادکوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے 1 کلاشنکوف،1رائفل،1بندوق22مختلف بورکے کارتوس،1305گرام چرس برآمدکرلی۔

اسی طرح صدرپولیس نی5ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سی2عددبندوق،2عددپستول،20عددمختلف بورکے کارتوس1چارجراور210گرام چرس برامدکرلی۔تھانہ دوآبہ پولیس نی8 ملزمان کوگرفتارکرکی1کلاشنکوف،2بندوق،4پستول،90مختلف بورکے کارتوس،3چارجراور53گرام چرس برامدکرلی۔ٹل پولیس نے مجرم اشتہاری سمیت3 ملزمان کو گرفتارکرکی1پستول،25عددکارتوس،1چارجر،اور20گرام چرس برامدکرلی گئی ہے۔ڈی پی او ہنگواحسان اللہ خان کے مطابق عوام کی جان ومال کے تحفظ اورعلاقہ میں امن وامان برقرارکھنے کیلئے ہنگوپولیس کاجرائم پیشہ عناصرکے خلاف سرچ اینڈسٹرائیک آپریشنزکا سلسلہ روزانہ کی بنیادپر جاری رہے گا۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں