ہنگو، ڈی سی اور ڈی پی او کی سربراہی میں ایک گرینڈ جرگہ کا اہتمام

بدھ 22 مئی 2019 17:10

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) اسسٹنٹ کمشنر آفس ٹل میں ڈی سی ہنگو محمد طیب عبداللہ اور ڈی پی او احسان اللہ کی سربراہی میں ایک گرینڈ جرگہ کا اہتمام کیا گیا۔جس میں ٹل سکاؤٹس کرنل نوید عباس اور ڈی ایس پی شوکت بخاری،ٹی ایم او رب نواز،اسسٹنٹ کمشنر ہنگو شاہد رفیق گنڈا پور اور اسسٹنٹ کمشنر ٹل عزیزاللہ جان سمیت سابقہ ناظمین اور چھپری وزیران قومی مشران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کئی سالوں سے چھپری وزیران لنک روڈ تنازعہ کے حل کے حوالے سے بلائے گئے جرگے میں دونوں فریق نے باہمی رضامندی سے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے فیصلے کو تسلیم کیا۔اس موقع پر دونوں فریقین نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر ایک دوسرے کو دل سے معاف کیا۔ ڈی سی ہنگو محمد طیب عبداللہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس دونوں اطراف سے مشران کا نہایت مشکور ہیں کہ انہوں نے لچک کامظاہرہ کرتے ہوئے ہمارے ساتھ مسئلے کے حل میں تعاون کیا۔جرگہ سے اسسٹنٹ کمشنر عزیز اللہ جان،تحصیل ناظم پیاؤزار،ماسٹر صورت خان اور کرنل نوید عباس نے بھی خطاب کیا۔جرگہ کی آخر میں اسسٹنٹ کمشنر آفس میں افطار پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں