دوکانداران قوانین کی پاسدرای یقینی بنائیں،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرہنگو

منگل 11 جون 2019 15:55

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2019ء) ضلعی انتظامیہ صحت بارے الرٹ،ڈپٹی کمشنر ہنگو محمد طیب عبداللہ کی ہدایات پر ضلع ہنگو شہر میں دوسرے روز بھی گرانفروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران زائدالمیعاد اور غیر معیاری کوالٹی کی اشیاء خوردنی اور مشروبات کی بھاری مقدار میںلے کر تلف کر دیا گیا،دو دوکاندار گرفتار،جبکہ ایک کو بھاری جرمانہ،لاقانونیت کی قطعی اجازات نہیں دی جائیگی۔

دوکانداران قوانین کی پاسدرای یقینی بنائیں۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عزیز اللہ جان کی بات چیت۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ہنگو محمد طیب عبداللہ کی ہدایات پر اے اے سی عزیز اللہ جان عملہ اور لیوی فورس کے ہمراہ گرانفروشوں کے خلاف دوسرے روز بھی متحرک۔ہنگو شہر میں وراستہ کے روڈ پر واقع جنرل سٹوروں چھاپے چھاپوں کے دوران دوکانوں سے زائدالمیعاد غیر معیاری اشیاء خوردنی تحول میں۔

(جاری ہے)

لیکر مضر صحت قرار دیتے ہوئے تلف کر دئیے گئے جبکہ دو مرتکب دو دکانداروں کے خلاف فوڈ قوانین کے تحت ایف آئی آر درج کر کے سرکاری مہمان خانے منتقل کر دئے گئے جبکہ بعض دوکانوں سے جر مانے وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرادگئی۔اے اے سی عزیز اللہ جان کا کہنا تھا کہ عوامی مفاد عامہ پر کسی قسم سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔اور عوام کو صاف لوالٹی اشیاء فراہمی یقینی بنانے کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری رہیگا۔انہوں نے واضح کیاکہ خلاف ورزی کی صورت میں مرتکب عناصر کے خلاف کارروائی سے گریز نہیں کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں