ہنگو میں بجلی چوروں کیخلاف گھیراتنگ، 8 کروڑ 12 لاکھ کی خطیر ریکوری کی گئی

جمعرات 20 جون 2019 18:58

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) ہنگو میں بجلی چوروں کیخلاف گھیرتنگ گزشتہ مئی کے مہینے کے دوران 8 کروڑ 12 لاکھ کی خطیر ریکوری کی گئی۔جاری آپریشن کے دوران 22 گھریلوں صارفین پر ایف آئی آر درج کی جاچکی ہے۔جنکو گرفتار کر کے مقدمات درج در ج کی گئی ہے۔گزشتہ سال مئی کے نسبت اس سال مئی 2019 کے مہینے میں بقایاجات کی ریکوری زیادہ ہوئی ہے۔

اس اپریشن میں پیسکو ہنگو کے ٹیموں کو ضلعی انتظامیہ اور خصوصی طورپر پولیس کا بھرپور تعاون حاصل ہے ان خیالات کااظہار چیرمین ہائیڈرولیبر یونین اور ایس ڈی او واپڈا جاوید حسین نے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ضلع ہنگو میں بجلی چوروں،کنڈاکلچر کے خاتمے اور بقایاجات کی وصولی کے لئے آپریشن پوری قوت کے ساتھ جاری ہے انہوں نے مذید کہاکہ بجلی صارفین جون کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ وصولی یقینی بنائیں اسلئے کہ ماہ جون کی بقایاجات کی ادائیگی کے مطابق ہی بجلی لوڈشڈنگ کا شیڈول جاری کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جن علاقوں کی بقایاجات کی ادائیگی زیادہ ہوگی ان علاقوں پر بجلی لوڈشڈنگ کا دوارنیہ کم کیا جائیگا اور جن علاقوں میں ریکوری کم ہو گی تو ان علاقوں میں لوڈشیڈنگ کادوارنیہ زیادہ ہوگا۔انہوں نے صارفین سے اپیل کی کہ واپڈا کی کاروائی سے پہلے صارفین اپنے بقایاجات آسان اقساط میں وصولی یقینی بنائے۔بصورت دیگر کاروائی کے بعد کسی قسم رعایت نہیں کی کی جائیگی۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں