محکمہ فوڈ کا ہنگو شہر میں غیر معیاری دودھ فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن

جمعرات 20 جون 2019 18:58

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) محکمہ فوڈ کا ہنگو شہر میں غیر معیاری دودھ فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،دودھ میں مضر صحت اجزاء فرمالین کیمیکل اور پانی کی زائد مقدار پاکر موجودگی کی تصدیق پر 4 دودھ فروش ہزاروں روپے جرمانے عائد 40 کلو دودھ کو تلف کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد طیب عبداللہ کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر صلاح الدین خان،اے اے سی عزیز اللہ جان محکمہ لائیو سٹاک لیبارٹر ی اور عملہ کے ہمراہ اچانک ہنگو شہر میں کے ہوٹلز،دودھ فروش دوکانوں پر چھاپے لگائے چھاپوں کے دوران محکمہ لائیو سٹاک کے عملہ نے موقع پر ایک درجن سے زائد دودھ فروشوں سے دودھ کے نمونے حاصل کئے جنکو ملک ٹیسٹنگ لیبارٹری میں انسانی صحت کے لئے مضر صحت اجزاء فارمالین کیمیکل کی موجودگی کی تصدیق اور پانی کی زائد مقدار پاکر 4 دودھ فروشوں کے خلاف موقع پر کاروائی کرتے ہوئے ہزاروں روپے جرمانے وصول کئے گئے۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے بات چیت میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر صلاح الدین خان نے کہاکہ فوڈ ایکٹ کے واضع کردہ قوانین پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ دوکانداران حکومتی قوانین اور فوڈ ایکٹ کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے اپنا بھر پور تعاون پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا ملاوٹ شدہ اور مضر صحت اشیاء کی فروخت کرنے والے عناصر کو ہر گز معاف نہیں کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں