ہنگو پولیس نے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی،ملزم گرفتار

جمعہ 21 جون 2019 18:02

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2019ء) ہنگو تھانہ سٹی پولیس نے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، ناکہ بندی کے دوران بین الاضلاعی منشیات سمگلرگرفتار۔گرفتار سمگلر محمدرحیم ولدجانہ گل کے قبضہ سی9کلوگرام چرس اورپستول برآمد۔گرفتارملزم کاتعلق قوم مشتی ضلع اورکزئی سے ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مخبرکی بروقت اطلاع پرایس ایچ او تھانہ سٹی فضل محمد خان نے پولیس نفری کے ہمراہ خصوصی ناکہ بندی کرتے ہوئے ضلع اورکزئی حدودسے براستہ میاں گڑھی ہنگو منشیات سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔

پولیس نے بتایا کہ ایک پیدل شخص نے پولیس کودیکھ کرفرارہونے کی کوشش کی مگرپولیس نیملزم کو9کلوگرام چرس اورپستول سمیت گرفتارکرلیا۔ڈی پی اوہنگوکااس حوالے سے کہنا تھا کہ ہنگوپولیس جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصربالخصوص منشیات کازہرپھیلانے والوں کیخلاف ہمہ وقت الرٹ ہے اورجرائم کی روک تھام،عوام کے جان ومال کے تحفظ اورمعاشرے کومنشیات کے زہرسے پاک کرنے کیلئے اپنے فرائض انجام دینے کیلئے پرعزم ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں