ہنگو پولیس نے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، بین الاضلاعی منشیات سمگلرگرفتارگرفتار،9کلوگرام چرس اورپستول بر آمد

جمعہ 21 جون 2019 20:03

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2019ء) ہنگو تھانہ سٹی پولیس نے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی.خصوصی ناکہ بندی کے دوران بین الاضلاعی منشیات سمگلرگرفتارگرفتار سمگلر محمدرحیم ولدجانہ گل کے قبضہ سی9کلوگرام چرس اورپستول بر آمد.گرفتارملزم محمدرحیم کاتعلق قوم مشتی ضلع اورکزئی سے ہی.

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مخبرکی بروقت اطلاع پرڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگواحسان اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی فضل محمد خان نے پولیس نفری کے ہمراہ خصوصی ناکہ بندی کرتے ہوئے ضلع اورکزئی حدودسے براستہ میاں گڑھی ہنگو منشیات سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنادی.پولیس کے مطابق ایک پیدل شخص نے پولیس کودیکھ کرفرارہونے کی بھرپور کوشش کی مگرپولیس کی قانونی گرفت غالب آگئی اورملزم محمدرحیم کو9کلوگرام چرس اورپستول سمیت گرفتارکرلیا.ڈی پی اوہنگوکااس حوالے سے کہنا تھا کہ ہنگوپولیس جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصربالخصوص منشیات کازہرپہلانے والوں کیخلاف ہمہ وقت الرٹ ہے اورجرائم کی روک تھام،عوام کے جان ومال کے تحفظ اورمعاشرے کومنشیات کے زہرسے پاک کرنیکیلئے ہنگوپولیس اپنے فرائض بہترین اندازمیں انجام دینے کیلئے پرعزم ہی.

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں